میرا تعلق آپ کے شعبہ سے ہے ایسے نایاب موتی میرے پاس کافی سارے ہیں میں بھی چاہتی کہ وہ عوام الناس کے کام آئیں اور مجھے دعائیں ملیں۔ میرے والد محترم اور بھائی بھی حکیم ہیں اس لیے بھی مجھے حکمت ورثے میں ملی ہے۔ میں یہ موتی آپ کو اور عوام کو عطیہ کرنا چاہتی ہوں۔
ایک دیسی مرغی کا انڈا لیکر اس کے اوپر تاریخ مہینہ لکھ کر کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں یہ بھی لکھنا ہے کہ یہ انڈا بطور دوا ہے کوئی نہ توڑے پورے ایک سال کے بعد انڈاتوڑیں اس کے اندر سے جوکچھ نکلے وہ پیس لیں انتہائی خوبصورت چمکدار ہڑتال ورقی کے رنگ جیسا کشتہ تیار ہے۔ یہ کشتہ ایک رتی خوراک ہے۔ نمونیا‘ ذات الجنب‘ طاقت کیلئے اور بہت سے فوائد ہیں۔ آپ خود اس کے فوائد سمجھ سکتے ہیں