Search

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کا تہ : امید ہے کہ آپ اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہونگے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کا سایہ صحت و عا فیت کے ساتھ ہما رے سر وں پر قائم رکھے او ر اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین۔ بندہ نے آپ کی دعاﺅ ں اور اللہ کے فضل سے دوران سال میں نماز کی مکمل پابندی کی یعنی نماز تہجد کی بھی کئی دنو ں تک پابندی کی۔ حضرت روحانی محفل اور آپکی کی تعلیمات کی روشنی میں بندہ کے بہت سے جسمانی، روحانی اور گھریلو مسائل حل ہوئے ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی کا اللہ تعالیٰ نے غیبی طور پر انتظام کر دیا ہے۔ الحمد للہ آپ کی دعاﺅں سے سنت کی پابندی کرنے کا مکمل اہتمام کرتا ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی عمر، علم، حلم میں اپنی شایان شان ترقی اور برکتیں نصیب فرمائے۔