میرا کہنا ہے کہ لوگوں سے مانگنے سے اچھا ہے کہ اللہ سے مانگ لیں اس کے سامنے گڑ گڑا لو جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو اللہ ہی سے رجوع کرتی ہوں
محترم ایڈیٹر صاحب السلام علیکم ! میرے جوئنگ ڈاکومنٹس تھے ان کے مطابق میں بھی W.P.P Fund کی مستحق تھی مگر ہمارے اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ میںڈپٹی منیجر نے مجھے اس کے لیے نااہل قرار دے دیا اگر میں ثابت کرتی ہوں تو مجھے W.P.P Fund آٹھ ہزار چالیس روپے مل جائینگے جبکہ اکاﺅنٹس ڈیپارٹمنٹ کے منیجر صاحب نے مجھے چیلنج کیا کہ وہ مجھے پے منٹ نہیں ہونے دینگے میں نے بھی ان کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ خفا نہیں ہیں اگر تو ”اللہ نے میرے نصیب میں یہ فنڈز لکھے ہیں تو یہ مجھے ضرور ملیں گے“ اور میں اس انسان کے سامنے نہیں جھکوں گی اور میں اللہ سے ہی رجوع کرونگی میں نے اپنے کہے پر عمل کیا ہر نماز کے بعد صلوٰہ حاجت کے نفل پڑھے نماز تہجد میں رو رو کر اللہ سے مانگا نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ اور اللہ نے بس میری عاجزی و انکساری کو اپنی بارگا ہِ الٰہی میں قبول کیا مجھے W.P.P Fund مل گیا۔ مختصراً با ت یہ ہے کہ ہر کام میں اللہ سے مدد طلب کی تو اللہ نے ناممکن کو ممکن کردیا۔ میرا کہنا ہے کہ لوگوں سے مانگنے سے اچھا ہے کہ اللہ سے مانگ لیں اس کے سامنے گڑ گڑا لو جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو اللہ ہی سے رجوع کرتی ہوں۔