Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!الحمدللہ محفل درس کی برکت سے چند دنوں میں ہی اللہ سے باتیں کرنے اور اللہ سے لینے کا ڈھنگ مل گیا ہے۔ ہر وقت اللہ کی یاد میں گزرتا ہے ا عمال سے سب کچھ ملنے کا یقین نصیب ہوا ہے۔ روحانی و جسمانی مسائل میں آسانی کے ساتھ ساتھ بہت سے گھریلو مسائل بھی حل ہوئے ہیں۔ سالوں کا نہ اترنے والا قرض ایسے ختم ہوا کہ مجھے یقین نہیں آتا۔ گھر میں بے سکونی اور ناچاقیوں کی فضاءراحتوں کی طرف بدل گئی ہے۔ بہت سی جسمانی بیماریوں مثلاً سردرد‘ تھکاوٹ‘ کام کو دل نہ چاہنا‘ تھوڑے سے کام کے بعد طبیعت کا اکتا جانا یہ تمام مسائل محفل درس کی برکت سے حل ہوگئے ہیں ۔ ہر ہفتہ مجھے اس روحانی درس کا بڑی شدت سے انتظار رہتا ہے۔ (جہانگیر احمد‘ لاہور)