Search

السلام علیکم ایڈیٹر صاحب! صدشکر اللہ کااس نے عبقری سے ہماری ملاقات کرادی‘ عبقری کے ہر مضمون کو بڑا لاجواب پایا‘ روحانی محفل میں شرکت شروع کی‘ اس کی برکت سے مجھے اللہ تعالیٰ سے باتیں کرنے کی جو عادت اس رمضان کے مہینے میں پڑی وہ سلسلہ تاحال جاری ہے جو باتیں میں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہوں وہ میرے دل سے نکلی آواز گنبد خضرا سے بھی ٹکرائے آپ یقین کریں اسی وقت میں نے اپنے سامنے گنبد خضرا کا ہیولہ دیکھا اور یہ منظر ایک منٹ تک میری آنکھوں کے سامنے رہا۔ اپنے دل کی کیفیت بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ اللہ کے تعلق کے ساتھ ساتھ ہمارے گھر کے بہت سے مسائل مثلاً بچوں کی نافرمانی‘ شوہر کی گھر میں عدم دلچسپی‘ بات بات پر جھگڑا اور اس طرح کے ڈھیروں مسائل میں ہمارا پورا گھرانہ مبتلا تھا۔ روحانی محفل میں پوری توجہ اور یقین کے ساتھ شرکت کی۔ اللہ نے اپنے نام کی برکت سے کرم کیا۔ اللہ عبقری کو اپنی شایان شان ترقیاں نصیب کرے۔ (شمائلہ ‘ ملتان)