Search

یہ میرا پہلا عبقری تھا اس کے بعد برابر عبقری کا مطالعہ کر رہا ہوں‘ یہ میرا تجربہ اب عبقری کیلئے ہے اللہ آپ کو بہتری عطا فرمائے میرا مسئلہ یہ تھا کہ میں 4,3 سال سے پھوڑے پھنسیوں، کیل‘ دانے، کھجلی اور خاص طور پرسر کے دانوں کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔ ٹوپی رومال وغیرہ پیپ سے ہر وقت بھرے رہتے اور چہرے پر بھی دانے نکلتے ، چہرہ سوج جاتا تھااور ٹانگوں پر بھی بڑے بڑے پھوڑے نکلتے تھے۔ شلوار ہر وقت خراب رہتی اور شرمگاہ پر دانے نکلتے۔ میں نے بہت خون صفا ءدوائیاں استعمال کیں۔ کچھ دن افاقہ ہو جاتا پھر وہی حالت ہو جاتی۔ سردیوں میں بھی یہی حالت رہتی تھی۔ ایک دن آپ کا ماہنامہ رسالہ”عبقری“نظر سے گزرا میں نے مطالعہ کیا تو اس میں کنو کے فوائد پڑھے کہ کنو خون صاف کرتا ہے وغیرہ وغیرہ تو میرے گھر میں کینو کا سکوائش شربت رکھا تھا تو میں روزانہ ایک گلاس برف سے ٹھنڈا کرکینو کا سکوائش ایک ماہ تک استعمال کرتا رہا۔ اللہ نے شفا دے دی ہے۔ اب میں بالکل ٹھیک ہوں ۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔ یہ میرا پہلا ”عبقری“تھا اس کے بعد برابر عبقری کا مطالعہ کر رہا ہوں ۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے ۔اللہ آپ کو بہتری عطا فرمائے۔ شربت کنو بنانے کا طریقہ خالی صاف شدہ بوتل لیکر اس میں چینی منہ تک بھر دیں پھر کینو کا رس گٹھلیوں سے صاف شدہ چینی والی بوتل میں ڈال دیں پھر روزانہ 4,3 بار بوتل کو ہلاتے رہیں۔ جب چینی حل ہو جائے تو شربت تیار ہے اس طرح لیموں، فلوٹر، سنگترہ، مالٹا کا شربت تیار کیا جا سکتا ہے۔