Search

خادم تسبیح خانہ محترم جنید صدیقی صاحب کی ساس صاحبہ پاکپتن شریف قضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں۔ایڈیٹر عبقری کے پڑوسی محترم حکیم محمد بشیر صاحب اور ان کی اہلیہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حرم تشریف لے گئے ‘ وہاں حادثے میں ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں اور محترم حکیم صاحب ایک ہفتہ زندگی و موت کی کشمکش میں رہتے ہوئے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔ دونوں کا جنازہ مسجد نبویﷺ میں پڑھایا گیا اور تدفین جنت البقیع میں ہوئی۔خیرپور سندھ میں عبقری کے دیرینہ کرم فرما مسعود باجوہ کے بھائی منیر باجوہ ساہیوال میں انتقال کرگئے۔ حافظ شاہد متین‘ حافظ زاہد متین‘ قاسم متین کی والدہ انتقال فرماگئیں۔عبدالمجید مغل کے ماموں حاجی محمد اجمل وفات پاگئے ہیں۔ ادارہ عبقری کے مکینک محمدیونس کےوالد وفات پاگئے ہیں۔ نصرت شاہ صاحب‘  طارق شاہ صاحب کی پھوپھی وفات پاگئی ہیں۔ماہنامہ عبقری کے دیرینہ قلم کار‘ مخلص‘ محسن‘ متقی اور پشاور میں حضرت حکیم صاحب کے میزبان عزیزالرحمٰن عزیز وفات پاگئے ہیں۔