Search

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔
کتاب نمبر 8:جنسی پاکیزگی‘ نبوی ؐعلاج و احتیاط اور جدید سائنس:جنس ایک ایسا موضوع ہے اس پر بولنا‘ سننا لکھنا بظاہر حجاب جرم یا شرم نظر آتاہے۔ لیکن اسلامی تعلیمات نے ہر قدم پر ہمیں زندگی میں تنہا نہیں چھوڑا‘ ’’جنسی پاکیزگی نبویؐ علاج و احتیاط اور جدید سائنس‘‘ کتاب اسی علم کا ایک حصہ ہے۔ کتاب کے آخر میں پینتالیس کتب اور رسائل کے مستقل حوالہ جات‘ کتاب اور اس کا حوالہ‘ رسالہ اس کا حوالہ‘ جلد نمبر‘ شمارہ نمبر‘ سن اور ماہ ہر چیز وضاحت سے دی ہوئی ہے۔ تاکہ اگر کوئی شخص اصل حوالے کی طرف رجوع کرے تو اسے ڈھونڈنا آسان ہو اور حوالہ سے کتاب کی اہمیت اور حیثیت مضبوط ہو۔