Search

آسان سے نسخے نے زندگی بچا لی!
ایک مریضہ کے پیٹ میں پانی بھرا ہوا تھا‘ تمام جسم پھولا ہوا تھا۔ ہر ہفتے ہسپتال سے پانی نکلواتی تھی‘ دل کی مریضہ بھی تھی‘ ڈاکٹر صاحبان کہہ رہے تھے پوری زندگی پانی نکلوانا ہی اس کا علاج ہے۔ اس کے علاوہ کوئی علاج نہیں ہے۔ میں نے اللہ کا نام لے کر دوائی شروع کروائی اسی دن سے افاقہ شروع ہوگیا۔چند دن بعد اس کی سوجن کم ہونا شروع ہوگئی۔
تقریباً 20 دن سے دوائی شروع کروا رکھی ہے اور ابھی جاری ہے۔ میں نے اسے دوائی دن میں 5 دفعہ کھانے کا عرض کیا تھا پہلے وہ لاعلاج تھی۔ تین تین لحاف لے کر لیٹتی تھی اور سامنے ہیٹر ہوتا تھا مگر پھر بھی سردی محسوس کرتی تھی۔ کروٹ بدلنے کیلئے دوسرے آدمی کی ضرورت ہوتی تھی اب جسم کا تمام پانی خشک ہوگیا ہے ۔پہلے منہ سے پیپ نکلتی تھی اب وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ گھر کا تمام کام کاج اب خود کرتی ہے اور کہتی ہے کہ مجھے اللہ نے نئی زندگی دی ہے۔ 4سال سے بیمار تھی اور تقریباً6 لاکھ روپے علاج پر خرچ کرچکی ہے۔ اس کا بڑا پیشاب بھی بند تھا۔ نس نس میں پانی بھرا ہوا تھا۔ اب اللہ نے فضل فرمایا ہے۔دوائی یہ ہے:۔ کباب چینی 100 گرام‘ پھٹکڑی بریاں 10 گرام کوٹ پیس کر چوتھائی چمچ دن میں تین مرتبہ۔اس سے سریع الاثر دوائی میری نظر سے آج تک نہیں گزری۔