ھوالشافی: سونف‘ زیرہ سفید‘ اجوائن‘ سونٹھ‘ ہلیلہ سیاہ‘ آملہ‘ سوڈا بائی کارب یہ تمام چیزیں ہموزن لے کر ان سب کو پیس کر پاؤڈر بنالیں ان میں چینی (اگر تمام چیزیں سو، سوگرام لی ہیں تو ) سات سوگرام ملا کر محفوظ کرلیں‘ کسی بوتل یا صاف ڈبے میں رکھ دیں‘ کھانا کھانے کے تقریباً آدھ گھنٹے بعد ایک چھوٹا چمچ چائے والا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ معمولی سی پھکی معدے کی درد‘ معدے کی سوزش‘ بھوک کی کمی‘ پیچش‘ جگر کی سوزش‘ معدہ کی گرانی‘ بدہضمی اور ہائی بلڈپریشر کیلئے بہت ہی زبردست شافی علاج ہے۔
منہ سے بدبو کا علاج:
اگر دانتوں کی خرابی سے منہ سے بدبو آتی ہو تو جامن کھانے سے دور ہوجاتی ہے‘ اس کے علاوہ سینے کی جلن کیلئے انتہائی مفید ہےاور چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔