جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے یا کسی حادثہ کی وجہ سے ہڈی ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے ‘ ان ٹکڑوں کوسیدھا کرکے اوپر پٹی باندھ لیں اور مریض کوآنکھوں کا اچھے والاسرمہ چوتھائی حصہ چائے والا چمچ ‘ گائے کا مکھن خالص ایک چمچ بڑا ‘ دونوں کو اچھی طرح مکس کرکے مریض کو صبح نہار منہ ایک خوراک خالص دودھ کے ساتھ دیں۔ ایک دوپہر کو‘ ایک خوراک رات کو دودھ کےساتھ دیں۔ ان شاء اللہ کچھ ہی دنوں میں ہڈیاں آپس میں جڑ جائیں گی۔ درد بھی بالکل ختم ہوجائے گا اور ہڈیاں بھی آپس میں بغیر آپریشن کے جڑ جائیں گی۔
دانت پیسنے کی عادت:
سونے کے دوران دانت پیسنے کی بیماری کئی وجوہات کی بنا پر ہوتی ہے اس میں ایک وجہ پیٹ میں کیچوے یا کیڑے بھی ہوتی ہے ۔ بہرحال وجہ کچھ بھی ہو مریض جب گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب سرہانے کی طرف کھڑے ہو کر اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو، چند روز تک کوئی صاحب کھٰیٰعص پڑھیں ۔ پڑھتے وقت لہجے میں ہر لفظ کا فاصلہ برابر ہو نا چاہئیے۔