ایک علامہ جو ابن المشتہر کے نام سے مشہور ہیں یوں کہتے ہیں کہ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اللہ جل شانہ، کی ایسی حمد کرے جو اس سب سے زیادہ افضل ہو جواب تک اس کی مخلوق میں سے کسی نے کی ہو۔ اولین و آخرین اور ملائکہ مقربین آسمان والوں اور زمین والوں سے بھی افضل ہو ، اور اسی طرح یہ چاہے کہ حضور ِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسا درود شریف پڑھے جو اس سے سب سے افضل ہو جتنے درود کسی نے پڑھے ہیں اور اسی طرح یہ بھی چاہتا ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ شانہ سے کوئی ایسی چیز مانگے جو اس سب سے افضل ہو جو کسی نے مانگی ہو تو وہ یہ پڑھا کرے:”اَللّٰہُمَّ لَکَ الحَمدُ کَمَا اَنتَ اَہلُہ فَصَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ کَمَا اَنتَ اَہلُہ وَ افعَل بِنَا مَا اَنتَ اَہلُہ فَاِنَّکَ اَنتَ اَہلُ التَّقوٰی وَاَہلُ المَغفِرَۃِ“
جس کا ترجمہ یہ ہے ”اے اللہ تیرے ہی لیے حمد ہے جو تیری شان کے مناسب ہے پس تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج جو تیری شان کے مناسب ہے اور ہمارے ساتھ بھی وہ معاملہ کر جو تیری شایانِ شان ہو۔ بیشک تو ہی اس کا مستحق ہے کہ تجھ سے ڈرا جائے اور تومغفرت کرنے والا ہے۔“