Search

ناممکن روحانی مشکلات اور لاعلاج جسمانی بیماریوں سے نجات 9 فروری 2009 ءبروزپیر کو شام7 بجے سے پونے آٹھ بجے تک ہما ری روحانی محفل ہو گی۔غسل یا وضوکرنے کے بعد شام 7 بجے سے شرو ع ہو کر رات پو نے آٹھ بجے تک اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّا کَ نَستَعِینُ بِحَقِّ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے ۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں اور اس تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلات فوری حل ہو رہی ہیں۔وقت مکمل ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت ، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جا ئز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار د م کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں ۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہو ں گی ۔ ( نوٹ :) خواتین نا پا کی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کر سکتی ہیں ۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے ،مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں ۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لوگو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہو ئیں ۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مرا د پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں ۔ (ایڈیٹر : حکیم محمد طا رق محمود عفا اللہ عنہ )