محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ایک دفعہ کسی کام کے سلسلہ میں لاہور میں تھا تو ادویات خریدنے کیلئے آپ کے دواخانہ پہنچا تو پتہ چلا کہ بیان ہورہا ہے بیان کے بعد دواخانہ کھلے گا اور ادویات ملیں گی۔ توسوچا بیان سن لیا جائے۔ حضرت صاحب آپ کا وہ بیان سنا تو دل کو جو سکون ملا وہ بیان سے باہر ہے‘ دل اور دماغ روشن ہوگیا۔ آپ کا بیان سن کر اللہ کے نام کی برکت سے الحمدللہ دل میںنماز کی برکت جاگ گئی اور پانچ وقت نماز کی پابندی ہوگئی‘ اب تو ہر ہفتہ باقاعدگی سے آپ کا بیان نیٹ سے ڈائون لوڈ کرکے خود بھی سنتا ہوںاور میرے گھر کے تمام افراد بہت توجہ سے سنتے ہیں۔ میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیںجن سے میں آپ کا شکریہ ادا کروں آپ کے بیانات کی وجہ سے میرے تمام گھر والے نماز کے پابند ہوگئے۔اللہ پاک آپ کی اس کاوش کو قبول فرمالیں اور آپ کو جزائے خیر عطاءفرمائیں۔ (محمد آصف مقبول‘خانیوال)