Search

 

برائے کشائش رزق و حصول روزگار

اگر کسی شخص کو کسی جگہ ملازمت نہ ملتی ہو اور وہ روزگار کیلئے پریشان ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اس آیت کو تین ہزار تین سو تینتیس بار ساتھ درود شریف اول و آخر گیارہ بار چھ روز تک پڑھے۔ انشاءاللہ فوراً ملازمت کا بندوبست ہوجائیگا۔ آیت یہ ہے:۔

اَللّٰہُ لَطِیفم بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَھُوَالقَوِّیُ العَزِیزُ۔

 

برائے ہر مطلب

اگر کوئی شخص اکتالیس روز تک یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ گیارہ سو بار معہ درود شریف اول و آخر گیارہ گیارہ بار پڑھے تو اس کی ہر حاجت پوری ہوگی۔

 

بچہ کے رونے کیلئے

اگر کسی کا لڑکا لڑکی بہت روتا ہو تو یہ دعا لکھ کر اس کے گلے میں باندھ دیوے انشاءاللہ اس کا رونا بند ہوجائے گا۔

یَاشَیخُ مَشخِیًا فَشَلَاصُونَ۔

 

برائے چندری

اگر کسی کو چندری ہو خواہ وہ کسی قسم کی ہو تو اول و آخر تین بار درودشریف پڑھ کر یہ اسم چندری پر دم کرے۔ انشاءاللہ آرام آجائے گا۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔ ابرسرخ برآمد باراں سرخ بارید۔ گیارہ سرخ برست۔ بزسرخ بچرید۔ خدائے بابزرگ است۔ توبزرگ مشو۔ محمدالرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ازجہاں برفت تونیزبرو۔

 

برائے پھوڑا پھنسی

اگر کسی کو ایسا پھوڑا نکلا ہوا ہو کہ جسے کسی مرہم سے آرام نہ آئے تو اسم ذیل کو اول و آخر تین بار درود شریف پڑھ کردم کریں۔ انشاءاللہ سات روز کرنے سے خودبخود پھوڑے کے زخم خشک ہوجائیں گے۔ اسم یہ ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم کرکرونی بربرونی خشک شو۔ محمدالرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ازجہاں برفت تو نیزبرو۔ (صفحہ181)

(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)