محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میںنے کنسٹرکشن مینجمنٹ میں ماسٹرز کیا ہے۔بیرون ملک ایک اچھی کمپنی میں اسی شعبے کی نوکری کے لئےآسامی خالی ہے‘میں چاہتا ہوں وہاں میری نوکری ہو جائے۔ اس کے لئے میں پوری کوشش کر رہا ہوں‘ مجھے وظیفہ بھی بتا دیجئے جس سے میرا کام بن جائے۔(تبریز خان، پشاور )
جواب:کسی بھی نماز کے بعد پانچ منٹ اللہ سے دعا کریں اور اپنی مراد مانگیں‘ آخر میں چالیس مرتبہ’’ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ‘‘پڑھیں ۔ عمل مختصر اور آسان ہے لیکن مقبولیت میں بہت بڑا عمل ہے‘ ان شاء اللہ مراد پوری ہو جائے گی۔