Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے معاشی حالات بہت خراب ہیں‘ میرے شوہر کا پولٹری کا کاروبار تھا مگر ہمارے فارم کا کام دن بدن زوال پذیر ہو گیا ہے ۔تین چار سال سے قرض اٹھا کر گزارا کر رہے اور قریباً تیس لاکھ کا قرضہ ہو چکا ہے۔ میرے شوہر اپنے بھائیوں میں بڑے ہیں‘ ساری ذمہ داری ان کے سر پر ہے‘ میرے سسر کاروباری پریشانی کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مریض بن گئے ہیں اور بستر سے لگ چکے ہیں۔ ان معاملا ت کا کئی جگہ سے روحانی علاج کروایا ‘کوئی جادو‘ کوئی بندش بتاتا ہے ۔ ہم بہت پریشان ہیں مہربانی فرما کر میرے لئے کوئی عمل عنایت کیجئے کہ مسائل حل ہو جائیں۔ (ثنا خرم ، راولپنڈی )
جواب: آپ تمام گھر والے مل کر چالیس دن میں درج ذیل آیت کو ستر ہزار یا سوا لاکھ پڑھیں‘ کاروبار پر لگی بندش کھل جائے گی۔ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُo