Search

میںنے عبقری سوشل میڈیا سے عنابی قہوہ کے بارے میں پڑھا‘مجھے دائمی نزلے کا مسئلہ تھا۔ میں نے استعمال کیا اس کے ایک ایک گھونٹ نے مجھے وہ تسکین پہنچائی جو بڑے مہنگے علاج سے بھی نہیں ملی تھی۔پھر میں نے کئی دوست احباب کو اس کے بارے میں بتایا‘ ایک بندے کو غصہ چڑچڑا پن ، ٹینشن اینگزائٹی بہت زیادہ تھی۔وہ دماغی بیماریوں میں جکڑا ہوا تھا‘ اس کو دی تو اس نے کہا کہ بہت ہی کمال چیزہے اور اس کا رزلٹ بہت اچھا ہے۔ اس کے بقول میں نے اپنی زندگی میں اس سے اچھا رزلٹ کسی دوا میںنہیں دیکھا ۔ عنابی قہوہ کی ترکیب: عناب ، سپستان اور بہی دانہ ہم وزن لے کر ہلکا کوٹ کر رکھ لیں۔ ڈیڑھ کپ پانی میں آدھا چمچ یہ قہوہ ڈال کر ابالیں‘ جب ایک کپ رہ جائے تو حسب ضرورت میٹھا ڈال کر چسکی چسکی پئیں۔ اس کا ایک ایک گھونٹ دماغ کو تسکین اور طاقت دیتا ہے۔ یہ خیال رہے عناب اور سپستان کو کیڑا نہ لگا ہوا ہو اور بہی دانہ اصل ہو ۔(یٰسین، سکھر)