میرے بڑے بھائی کے دوست کا بھانجا جوکہ جرمن میں رہائش پذیر ہیں وہ اکثر وہاں بیمار رہتے تھے ڈاکٹروں کے پاس جاکر چیک اپ کروایا انہوں نے رپورٹیں دیکھ کر بتایا کہ آپ کے دل کے والو کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے بند ہیں اور بذریعہ آپریشن آپ کے وال صاف کرنا پڑیں گے یہ بڑے پریشان ہوئے کیونکہ یہ جرمن میں اکیلے رہتے ہیں۔ والدین اور بہن بھائی تو پاکستان میں ہیں۔ کہتے ہیں کہ میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ پاکستان جاکر دل کے والو کی صفائی کروالی جائے بس دل میں اس بات کا آنا تھا میں نے فوراً پاکستان جانے کیلئے دو ماہ کی چھٹی لی اور پاکستان آگیا یہاں میرے ماموں جان کو میرے آنے کی خبر ہوئی تو وہ اگلے دن ہی گھر پر تشریف لائے اور پوچھنے لگے کہ بغیر اطلاع کیے آپ اچانک پاکستان آگئے خیریت تو تھی۔ میں نے انہیں عرض کی ماموں جان ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ آپ کے دل کے وا وبند ہیں جس کی وجہ سے خون کا بہاؤ بڑی مشکل سے ہورہا ہے آپ کو جلدی ان کی صفائی کروانی پڑے گی۔ ماموں جان نے بڑی توجہ سے میری ساری بات سنی اور کہا کہ فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں صرف پندرہ دن کے اندر یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انشاء اللہ آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی۔ میں نے عرض کی کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ فرمانے لگے اللہ تبارک وتعالیٰ نے پیاز کی شکل میں ہمیں ایک ایسی نعمت عنایت فرمائی ہے جو دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ چربی کو بھی جلد خارج کردیتی ہے۔ ماموں جان نے سوالیہ انداز میں مجھ سے پوچھا بیٹا کیا آپ نے سفید پیاز دیکھی ہے؟ میں نے عرض کی بہت کم نظر آتی ہے۔ سفید رنگ کی پیاز میں نے سردیوں میں دیکھی تھی۔ انہوں نے فرمایا بس یہی پیاز آپ کے مرض کا شافی علاج ہے پھر انہوں نے طریقہ استعمال بتایا کہ ایک عدد بڑا پیاز لے لیں جس کا وزن 100 گرام سے 150 تک ہو‘ اس کو کوٹ کر اس کا پانی نکال لیں‘ اس پانی کو صبح نہار منہ پی لیں اللہ کے حکم سے پندرہ دن کے اندر اندر والو بالکل صاف ہوجائیں گے۔ میں نے ماموں جان کے کہنے پر اس نسخہ کو استعمال کیا اور پندرہ دن کے بعد دوبارہ چیک اپ کروایا تو یہ جان کر خوشی سے حیران رہ گیا کہ میرے دل کے والو بالکل صاف ہوگئے ہیں۔ (نوٹ: پیاز کا رس پینے کے تقریباً ایک گھنٹہ کچھ کھانا پینا منع ہے) اس کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی کی جائے اور اگر سفید پیاز نہ ملے تو سرخ پیاز بھی استعمال کروائی جاسکتی ہے۔(حکیم عاشق‘ کراچی)