تلاش

 نظر‘ قوت خاص‘ اعصابی کمزوری کیلئے مجرب نسخہ
ھوالشافی: زیرہ سفید‘ سونف‘ دھنیہ‘ مغزاخروٹ‘ ناریل‘ مغزچلغوزہ‘ مغز تربوز‘ مغزخربوزہ‘ مغز کھیرا‘ مغز پستہ‘ مغزبادام تمام 50,50 گرام۔ الائچی خورد20گرام‘ کشتہ مروارید 3گرام‘ کشتہ فولاد3گرام‘ کشتہ بیخ مرجان 3گرام‘ کشتہ عقیق3گرام‘ کشتہ سونا3گرام‘ تخم بھنگ20گرام‘ مصری ایک کلو‘ دال ماش ایک کلو‘ دیسی گھی ایک کلو۔ترکیب بناوٹ: دال ماش کو رات کو پانی میں بھگودیں۔ صبح ہاتھوں سے مل کر صاف کریں اور پھر دال کو کوٹ لیں اور بعد میں دیسی گھی میں بھون لیں اور پھر مصری پیس کر اس میں ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر باقی ماندہ چیزیں شامل کریں۔ صبح و شام ایک ایک چمچہ کھائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔چونکہ نسخہ بہت طاقتور ہے اس لیے گرم مزاج کم مقدار میں کھائیں اور سرد مزاج جتنی مقدار لکھی اتنا ہی کھائیں‘ گرم اور ترش اشیاء سے پرہیز ضروری ہے‘ بادی اور بازاری چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔
لیکوریا سے یقینی نجات کیلئے زبردست نسخہ
ویسے تو عبقری میں لیکوریا کے بہت سے نسخے پڑھتے رہتے ہیں لیکن میں جو نسخہ بھیج رہی ہوں وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے‘ اتنا زبردست رزلٹ کہ انشاء اللہ دعا دینے پر مجبور ہوجائیں گے‘ نہایت ہی کم مالیت میں نسخہ تیار اور دنوں میں آرام…
ھوالشافی: مائیں‘ ماجو‘ گل دھاوا‘ خشک انار کا چھلکا‘ پھٹکڑی  سفید یہ تمام اشیاء ہم وزن لیکرپھٹکڑی کو توے پر کھل کرلیں ۔ دوائی باریک پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں‘ دودھ یا جوس سے لیں کیونکہ دوائی خشک ہے۔ دن میں دو مرتبہ ایک ایک کیپسول صبح کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے اور رات کو کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد۔ رات کو دوائی کھانے کے بعد کوئی چیز نہیں کھانی‘ شفاء ہونے تک گرم چیزوں سے سخت پرہیز کریں۔(بنت بخاری‘ رحیم یارخان)