تلاش

بھینس کا دودھ پہلے دن کا لیکر دودھ میں چینی ڈال کر اس کا کھویا بنالینا ہے۔ (ایک کلو دودھ میں ایک پاؤ بیسن ڈال لینا ہے۔) سب سے پہلے بیسن کو گھی میں بھون لینا ہے اس کے بعد دونوں کو ملا کر پھر بھون لینا ہے جب گھی چھوڑ دے تو اسے نیچے اتار لینا ہے۔ مزے دار بیسن کے حلوے کی ڈش تیار ہے۔ میوہ جات بھی ڈال سکتے ہیں۔پہلے دن کا دودھ کچا ایک گلاس پی لیا جائے تو چالیس سال کی طاقت کے برابر ہے۔٭ سالن میں اگر مرچیں کم رہ جائیں توتھوڑے سے دودھ میں ڈال کر سالن میں ڈال دیں اگرچہ سالن پک ہی گیا ہو تھوڑی دیر کیلئے چولہے پر رکھ دیں سالن میں حسب منشاء مرچیں ہوجائیں گی۔٭ اگر گھر کا دہی بنانا ہو تو لسی کا اوپر والا پانی اتار کر نیچے سے گاڑھی لسی لے لیں آلو ابال کر گرینڈ کرلیں گھر کا مزے دار دہی تیار ہے۔
٭ اگر گوشت گلنے میں نہ آتا ہو تو تھوڑی سی چمچ کا چوتھائی حصہ چینی ڈال دیں آسانی سے گوشت گل جائے گا۔ اگر سالن میں نمک تیز ہوجائے تو آٹے کا پیڑہ بنا کر سالن میں ڈال دیں نمک کم ہوجائے گا۔٭ اگر میٹھے آلوؤں کو نمکین کرنا ہوتو آلو کاٹ کر نمک لگادیں آلو جب پانی چھوڑ دیں تو آلوؤں کو دھولیں مٹھاس ختم ہوجائے گی۔ سالن نمکین بن جائے گا۔
مقوی دماغ کیلئے:ایک کپ ملائی‘ کھوپڑا ایک کپ‘ پسی ہوئی چینی حسب منشاء‘ الائچی 4 عدد۔ ملائی اور چینی ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں چمچ ہلاتی رہیں جب گھی چھوڑ دے توپسا ہوا کھوپرا الائچی ڈال کر مکس کریں پھر ٹرے میں جمادیں سب کو پسند آئے گی۔
غصے کا علاج:عبقری میں غصے کا علاج پڑھا تھا۔دل کی دنیا بدلنے کیلئے آزمودہ لاجواب الملک القدوس السلام کی روزانہ ایک تسبیح پڑھیں۔ غصے کا بہترین علاج ہے۔ الحمد للہ بہت فائدہ محسوس ہوا ہے۔محبت زوجین:عبقری میں محبت زوجین کیلئے سورۃ الدھر 11 دن تک 11 مرتبہ روزانہ پڑھی ہے ۔ محبت زوجین کیلئے الحمدللہ پڑھنے والیاں اس سورۃ کو گیارہ دن تک پڑھیں۔ انشاء اللہ ساری عمر خوش و خرم رہیں گی۔ مرد کو غصے کو ختم کردینے والی سورت ہے۔ الحمدللہ اس سورت کو پڑھنے سے پہلے سے زیادہ خوش ہوں۔    (اہلیہ محمدعبداللہ)