Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں آپ کا تعلق ملا۔ آپ کا درس روحانیت و امن سن کر ہمارے گھر اور زندگیوں میں بہت سکون ہوگیا ہے‘ تمام پریشانیاں ختم ہوگئیں میں جو کام بھی کرتا ہوں فوراً اللہ کے حکم سے مکمل ہوجاتا ہے‘ پہلے ایسا نہ تھا۔ پریشانی‘ رزق کی تنگی تھی‘ کسی کو روزگار نہ ملتا تھا‘ اب اللہ نے گھر میں ہی انٹرنیٹ پر کام دے دیا ہے‘ میں اکاؤنٹس کا کام کرتا ہوں‘ جب سے درس میں آنا شروع کیا ہے اتنا مل رہا ہے اللہ کے کرم سے کہ خواب میں بھی نہ سوچا تھا۔ ہمیں چند سالوں سے اتنی تکلیفیں ملی تھیں کہ وہ دن یاد کرتے ہیں تو ہمارے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن اب ہر تکلیف ختم ہوگئی ہے۔ جب سے آپ نے درس میں اعمال بتائے وہ کرنے کی برکت سے جلد ہی تمام پریشانیاں ختم ہوگئیں ‘ اب الحمدللہ زندگی میں سکون ہی سکون ہے۔ (عمران علی)