Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعارف ماہنامہ عبقری سے ایک سال پہلے ہوا۔ میرا کاروبار چلتے چلتے اچانک رک گیا تھا جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھا۔ایک دن میرےساتھ والے دکاندار نے میری پریشانی دیکھتے ہوئے مجھے عبقری دیا اور کہا اس میں تمہاری ہر پریشانی کا حل ہے۔ جب میں عبقری کھولا تو سب سے پہلی نظر میری روحانی محفل پر پڑی اور اس سے فیض پانے والوں کے تاثرات پڑھے‘ بس اس دن سے میں نے روحانی محفل کرنا شروع کردی اور اللہ نے صرف دو ماہ میں ہی میرے کاروبار میں وہ برکت عطا کی کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ (محمد حفیظ‘ سانگھڑ)