محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی نے بی اے کا امتحان دینا تھا تو میں نے کہا کہ بیٹی استخارہ کرلو تو جب بیٹی نے استخارہ کیا تو بیٹی نے بتایا کہ مجھے عبقری رسالے کابتایا گیا ہے۔ میری بیٹی نے اپنی ماں کو بھی بتایا تو اس نے کہا عبقری میں امتحان کیلئے ایک عمل لکھا ہوا تھا تو ہم نے پھر پہلے والا عبقری منگوا کر پڑھا تو اس میں سورۂ قلم کا عمل لکھا ہوا تھا کہ سورۂ قلم ایک مرتبہ سیاہی کی دوات پر پڑھیں اور وہی سیاہی اپنے پین میں بھرلیں پھر ایک دفعہ دوبارہ پڑھ کر قلم کی نوک پر پھونک ماردیں۔ اس کے بعد دو رکعت نفل پڑھیں اور پھر سورۂ فتح پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔ یہ میری بیٹی نے عمل کیا بیٹی بتاتی ہے کہ میری تیاری نارمل ہی تھی تو جب پیپر شروع کیا تو جب لکھنے لگی تومیں لکھتی ہی جارہی تھی قلم رکتا ہی نہیں تھی کمرہ امتحان میں جونگران تھی وہ میرے پیچھے آکر کھڑی ہوگئی اور حیران ہوتی رہی‘ اس کے بعد جب رزلٹ آیا تو بیٹی بہت ہی اچھے نمبروں سے کامیاب ہوگئی۔(حیدر علی)