Search

اللہ پاک کا اسم مبارک اَلرَّحْمٰنُ ہر مقصد‘ ہر بیماری کیلئے‘ ہر حاجت کیلئے 101 بار پڑھیں۔ اول و آخر تین مرتبہ درود شر یف ابراہیمی۔ ایک تسبیح ہر نماز کے بعد پڑھیں اور اللہ کے حضور عاجزی سے دعا کریں۔ زیادہ تاثیر کیلئے باوضو کسی بھی وقت پانچ سو یا سات سو یا نو سو یا گیارہ سو مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی شریف لازمی پڑھیں۔ انشاء اللہ بحکم اللہ بیمار کو شفاء ہوگی اور مشکل حل ہوگی۔ یہ وظیفہ میں نے بہت سارے مشکلات میںگھرے ہوئے لوگوں کو بتایا جس نے بھی توجہ اور دھیان سے کیا اللہ نے اس کی بڑی سے بڑی مشکل دور کردی۔بہت سے لاعلاج بیماریوں میں مبتلالوگوں نے کیا اللہ نے ان کی بڑی سے بڑ ی بیماری ختم کردی۔ آپ بھی توجہ اور دھیان سے کریں اور شفاء پائیں۔ (محمد احتشام‘ حسن ابدال)