میری دوست کی شادی کے فوراً بعد ہی طلاق کی نوبت آگئی‘سسرال والے جہیز وغیرہ ہڑپ کرجانا چاہتے تھے بہت لالچی لوگ تھے۔ ہماری مقامی مسجد کے خطیب صاحب کے پاس میں اور میرا بھائی گئے انہوں نے چار جمعہ پڑھائی بتائی کہ مغرب کی نماز کے بعدسجدے میں جاکر 15 منٹ تک یَااَللہُ یَارَحْمَنُ یَارَحِیْمُ پڑھتے جائیں‘ خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھیں‘ سجدے سے اٹھ کر ہاتھ اٹھا کر دعاکریں۔ انتہائی مجرب عمل ہے‘ میری دوست کی حاجت تیسرے جمعہ ہی پوری ہوگئی۔ (ڈاکٹر غزالہ‘ لاہور)