محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہےجو میں نے ایک کتاب سے لیا ہے۔میں یہ عمل خود بھی کررہا ہوں الحمدللہ زندگی کے تمام مسائل حل ہورہے ہیں اور اللہ نے چاہا تو خاتمہ بالخیر بھی ضرور ہوگا۔
جو شخص عشاء کی نماز کے بعد اور فجر کی نماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورۂ زمر کی آیت نمبر 53 پڑھے گا اور مرتے دم تک یہ عمل کرتا رہے گا انشاء اللہ کبھی کسی ناگہانی آفت ‘ تہمت‘ الزام میں گرفتار نہ ہوگا۔ غیب سےرب العالمین اس کے پڑھنے والے کا محافظ رہے گا اور مرتے وقت انشاء اللہ خاتمہ بالخیر ہوگا۔ قارئین! اس رحمت و مغفرت کے خزانے کی طرف توجہ کریں۔ (عبدالوہاب‘ کوہاٹ)