Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک چھوٹا سا وظیفہ ہے‘ پیٹ کا درد ختم کرنے کیلئے جو میں تمام قارئین کو بتانا چاہتی ہوں‘ یہ وظیفہ مجھے ایک آنٹی نے بتایا تھا‘ میرے پیٹ میں سخت درد تھا اور میں ہسپتال ڈاکٹر کے پاس گئی تو وہاں ان آنٹی نے میرے لیے یہ وظیفہ پڑھا تو میرا درد فوراً ٹھیک ہوگیا۔ سب سے پہلے اول و آخر درودابراہیمی پڑھیں درمیان میں سات مرتبہ سورۂ لہب پڑھ کر چاہے تو پھونک مار لیں یا دعا کردیں ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔ میں نے جس پر بھی دم کیا اسے فوراً آرام آگیا۔ (آمنہ ملک‘ اسلام آباد)