Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس بچہ کی آسانی سے پیدائش کیلئے ایک ہے۔ یہ عمل مجھے کسی نے بتایا تھا جو میں نے خود پر آزمایا الحمدللہ! اللہ نے انتہائی آسانی اور سہولت فرمائی۔ اسی طرح جب یہ وقت میری بہن پر آیا تو میں نے اسے بھی درج ذیل عمل بتایا ۔ڈیلیوری والے دن بھی میری بہن صبح سے بہت تکلیف میں تھی میں نے شام کو یہ سورۂ پڑھی اور خیریت کے ساتھ میری بہن کے گھر بیٹا پیدا ہوگیا۔ الحمدللہ۔ عمل یہ ہے:۔ قرآن پاک کے پارہ 30 میں سورۂ المطففین ہے‘ ڈیلیوری سے پہلےستر بار پڑھنا ہے۔ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔ (شہناز منظور)