محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک دوست نے مجھے عبقری سے وابستہ کروایا‘ اللہ تعالیٰ اسے جزائے خیر دے‘ اس کی تمام دلی نیک جائز حاجات پوری فرمائے۔عبقری کی وجہ سے مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ خاص کر اسم اعظم روحانی دم مجھے بہت زیادہ فوائد دے رہا ہے‘ ابھی تک دو دم کروا چکا ہوں۔ اللہ تعالیٰ حضرت حکیم صاحب ہر کام‘ دین اور دنیا میں کامیاب فرمائے اور صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ میں ہروقت انجانے خوف میں مبتلا رہتا تھا‘ نہ سوسکتا تھا نہ کہیں سفر پر جاسکتا تھا حتیٰ کہ موٹرسائیکل بھی نہیں چلاسکتا تھا اتنا شدید خوف مجھ پر طاری تھا۔ صرف دو ہی اسم اعظم کے روحانی دم تسبیح خانہ جاکر کروائے اور میرا تمام خوف الحمدللہ ختم ہوچکا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اب میرے دل کو بھی سکون ہے۔(محمد یاسر‘ لاہور)
نوٹ:آپ نے دم کرایا‘ فائدہ ہوا ضرور لکھیں!
عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں!