Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مادیت کے اس دور میں جہاں ہر سوظلمت کا دور دورہ ہے۔ درس کے ذریعے سے مخلوق کی اتنی بڑی خدمت یقیناً اللہ کے ہاں قبولیت کی علامت ہے۔ جس طرح محفل درس کی برکت سے مخلوق میں دین کی فضائیں عام ہورہی ہیں وہ بیان سے باہر ہیں گھر میں پردے اور حیاء کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ الحمدللہ! ٹی وی کی جگہ گھر میں مصلّے اور اعمال قرآن کی فضائیں عام ہوگئی ہیں۔ ہر ہفتہ محفل درس کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ ہم سب گھر والے اپنے قریبی عزیز و اقارب کے ہمراہ محفل درس میں ضرور شرکت کرتے ہیں۔اس بابرکت درس میں شرکت کرنے سے ہمارے اتنے مسائل حل ہوئے ہیں کہ اب کوئی مسئلہ رہا ہی نہیں۔ ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہے۔ (ن،ب۔لاہور)