Search

آدھ کلو کچا دودھ روزانہ نہار منہ پئیں‘ 80 دن تک لگاتار۔ ہیپاٹائٹس‘ گردوں کی تکلیف‘ پیشاب کی تکلیف‘ جگر کی ہر قسم کی تکلیف‘ شوگر وغیرہ وغیرہ کے لیے سو فیصد اللہ کے کرم سے فائدہ ہوگا۔ کھانا ہضم ہوگا‘ طاقت آئے گی۔ کراچی میں اونٹنی کا دودھ ایمپریس مارکیٹ میں 80 روپے پاؤ ملتا ہے اور انہوں نے لکھ کے لگایا کہ اونٹنی کا دودھ دستیاب ہے۔ دودھ کچا ہی پینا ہے‘ دکان پر ایک پاؤ اور آدھ کلو کی بوتلیں فریز ہوئی ملتی ہیں یہ دودھ پینا سنت بھی ہے۔ اگر ایک گھنٹے تک رکھا جائے تو اس دودھ میں کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں۔ سکھر میں بھی ایک صاحب ٹھیک ہوئے ہیں انہوں نے اونٹنی لے کر گھر پر رکھی تھی اور روزانہ آدھ کلو دودھ نہار منہ پیتے تھے۔ (محمد صادق‘ سکھر)