اگر کسی لڑکی کے نکاح کا پیغام نہ آتا ہو یا لڑکے والے لڑکی کو دیکھ کر چلے جاتے ہوں اور رشتہ طے نہیں پاتا ہو تو اس عمل کو فوراً آزمائیں یہ میرا مجرب عمل ہے۔ اگر سچے دل اور لگن سے کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ مدت عمل گیارہ دن ہے۔ بدھ کوبعد نماز عشاء گیارہ ہزار بار روزانہ اسم الٰہی یَامُعْطِیُ کا ورد کریں اول و آخر درو د شریف گیارہ بار پڑھیں۔ دوران عمل کھانا پینا بولنا نہیں چاہیے۔ ورنہ عمل باطل ہوجائے گا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اورجائے نماز بھی ایک ہو۔ انشاء اللہ نکاح کے پیغام کے علاوہ شادی کے اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائے گا۔ یہ بہت سوں کا آزمایا ہوا ہے۔ اللہ کے حکم شادی میں جو بھی رکاوٹیں ہوں گی وہ بہت جلد دور ہوں گی (سید نور عالم شاہ)