محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میں انٹرنیٹ پر ہر ماہ رسالہ پڑھتا ہوں اور عبقری کے فیس بک پر دئیے گئے ٹوٹکے اور اعمال سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہوں۔ میرے پاس ایک انتہائی آسان ٹوٹکہ ہے جو میں عبقری کے میل ایڈریس پر میل کررہا ہوں تاکہ یہ عبقری میں چھاپا جائے اور لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہوں۔ ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک کھانے کا چمچ سرکہ اور ایک کھانے کا چمچ شہد ایک گلاس سادہ پانی میں اچھی طرح ملا کر گھونٹ گھونٹ پی لیں۔ اس ٹوٹکہ کا کوئی ایک فائدہ ہو تو بتاؤں۔ بدہضمی، قبض، بلڈپریشر، کولیسٹرول، ڈیپریشن کیلئے بہت ہی مفید ہے۔ تقریباً ہر گھر میں آج کل کوئی نہ کوئی ڈیپریشن کا مریض موجود ہے یہ ٹوٹکہ ڈیپریشن کیلئے انتہائی لاجواب ہے۔ چھ چھ گھنٹے کے وقفے کے بعد ایک گلاس درج بالا طریقے سے پئیں۔ انشاء اللہ لاجواب فائدہ ہوگا۔ شرط یہ ہے کہ شہد اور سرکہ خالص ہونا چاہیے۔ (فرخ رشید)