محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک ٹوٹکہ قارئین عبقری کیلئے لکھ رہا ہوں‘ میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ اگر کسی کا پیٹ خراب ہو‘ درد ہو‘ بدہضمی ہو یا ہیضہ ہو تو سورۂ مرسلات پارہ نمبر29 کی آیت نمبر 43،42 پڑھیں۔ اس کا طریقہ اس طرح ہے کہ درج بالا آیات پڑھتا جائے اور پیٹ پر ہاتھ گول دائرے کی شکل میں گھومتا جائے‘ کچھ ہی دیر میں بھوک محسوس ہوگی اور پیٹ صحیح ہوجائے گا اگر ایسا نہ کرسکے تو پانی پر دم کرکے پئیں‘ پھر فائدہ ہوگا۔ (حاجی نیاز احمد‘ راولپنڈی)