محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں خیرخیریت سے ہوں‘ امید ہے آپ بھی خیرخیریت سے ہونگے‘ جناب میں نے آپ سے ایک گزارش کرنی تھی کہ میں گزشتہ چھ سال سے بیمار تھا‘ احتلام کی بیماری تھی‘ مجھے کہیں سے بھی شفاء نہ مل رہی تھی‘ میں نے کوئی حکیم‘ ڈاکٹر نہ چھوڑا لیکن مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ ہفتے میں تین مرتبہ توہر حالت میں ہوتا تھا‘ مہینے میں بارہ سے پندرہ مرتبہ ہوتا‘ میں بہت پریشان تھا‘ میری صحت دن بدن خراب ہوتی جارہی تھی‘ پڑھائی کے علاوہ بھی ہر کام سے گیا‘ میں ڈیپریشن کا شکار ہوچکا تھا ہر جگہ پر صرف بدنامی ہی بدنامی مل رہی تھی۔ پھر میں نے ایک اللہ والے کی کتاب میں پڑھا کہ کثرت بول‘ جریان و احتلام ہو تو آپ سورۂ طارق رات کو پڑھ کر سویا کریں۔ میں گزشتہ پانچ سال سے پڑھ رہا ہوں اور میری بیماری جڑ سے ختم ہوچکی ہے‘ میں بالکل صحت یاب ہوگیا ہوں‘ اب احتلام مہینے میں ایک بار ہوتا ہے۔یہ عمل میں نے خاص طور پر قارئین عبقری کیلئے لکھا ہے تاکہ لاکھوں کو فائدہ ہو۔ اللہ کے حکم سے میرا دعویٰ ہے کہ اس عمل سے بیماری جڑ سے ختم ہوجائے گی شرطیہ۔ جگہ جگہ سے تھکے ہارے اس عمل کو ضرور آزمائیں اور مجھے اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (عظمت حسین‘ تلہ گنگ)