نظر بد کا علاج
اگر کسی کو نظر بد لگ جائے تو گیارہ بار سورئہ قلم کی آخری دو آیات وقفہ وقفہ سے پڑھ کر دم کریں‘ان شاءاللہ جلد ہی نظرِبد کا اثر زائل ہو جائے گا۔آیات درج ذیل ہیں۔
وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌoوَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَo
دل کے امراض کا علاج
اگر کوئی دل کے عارضہ میں مبتلا ہو تو اسے چاہیےکہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پا ک کے ساتھ درج ذیل کلمات پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرنے کا معمول بنا لے‘ ان شاءاللہ جلد ہی قلبی امراض میں افاقہ محسوس ہو گا۔وہ کلمات یہ ہیں۔
یَا اَللّٰہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ دِلِ مَارَاکُنْ مُسْتَقِیْم بَحِقِّ اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنo
صحت و تندرستی کے لئے
جو شخص ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھنے کا معمول بنا لے گا‘اللہ تبارک تعالیٰ اسے تین بیماریوں سے عافیت فرمائیں گے‘اندھا نہیں ہوگا‘کوڑھ کی بیماری نہیں ہو گی اور فالج کے مرض میں مبتلا نہ ہو گا‘ ان شاءاللہ صحت مند اور تندرست رہے گا۔دعا یہ ہے:اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِھٖ۔
جادو ‘آسیب کا اثر ختم
اگر کسی کو شک ہو کہ اس پر جادو کیا گیا ہے یا جادو کی علامات محسوس ہو رہی ہوں تو جادو کے اثر کو ختم کرنے کے لئے مسلسل گیارہ دن تک ایک تسبیح درج ذیل آیات پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے‘یہ عمل کسی دوسرے شخص کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے یعنی آیات کو پڑھ کر متاثرہ شخص پر دم کر دیں۔اس عمل کے دوران کوئی اور عمل نہ کریں۔آیات درج ذیل ہیں۔
قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰىoوَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا-اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰحِرٍوَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰىo
کند ذہن بچے کے لئے
اگر کوئی کند ذہن بچہ ہو تو اسے 121 مرتبہ درج ذیل آیت پانی پر دم کر کے روزانہ پلائیں‘ ان شاءاللہ بچہ ذہین و فطین ہو جائے گا۔یہ عمل طالب علموں کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔
وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ-وَ كَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ عَظِیْمًاo
مشکلات آسان ہو جائیں گی
جو شخص روزانہ صبح و شام سات مرتبہ درج ذیل دعا پڑھنے کا معمول بنا لے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام کاموں کا کفیل ہو جائے گا اور اسے تمام فکروں سے نجات مل جائے گی یعنی اس کی تمام جائز حاجات پوری ہوں گی اور مشکلات آسان ہو جائیں گی۔وہ دعا یہ ہے۔حَسْبِیَ ﷲُ لَآ اِلٰہَ الَّا ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔
دشمن سے نجات
اگر کسی ظالم دشمن کی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ ہو تو درج ذیل کلمات کا سارا دن کثرت کے ساتھ ورد کرے‘اس عمل کی برکت سے جلد ہی ظالم دشمن اپنے انجام کو پہنچے گا اور اس سے مکمل نجات مل جائے گی۔وہ دعا یہ ہے۔
"اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَااَللّٰهُم إنَّا نَجْعَلُكَ في نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ"
جان و مال میں برکت کے لئے
اگر کوئی شخص بیروزگاری یا کاروبار کی تنزلی کی وجہ سے پریشان ہو یا اچھے روزگار کے باوجود مال میں برکت نہ ہو تو اسے چاہیےکہ صبح و شام ایک تسبیح درج ذیل درود پاک کی پڑھ لیا کرے‘ان شاءاللہ اس درود کی برکت سے اس کے رزق میں برکت ہو گی اور اس کے علاوہ جان و مال کی بھی حفاظت ہو گی۔درود پاک یہ ہے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ وَصَلِّ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِo