Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میری ہمشیرہ تقریباً دو سال سے بہت تکلیف میں مبتلا ہے‘ کوئی بد روح ہے جو ان پر مسلط ہے‘ اتنی تکلیف دیتی ہے کہ چیخیں نکلوا دیتی ہے‘ مختلف طریقوں سے تکلیف دیتی ہے۔ ہم نے کوئی عامل‘ کوئی درگاہ نہیں چھوڑی جہاں ان کے علاج کے لئے نہ گئے ہوں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوتا، ہمیں کسی نے عبقری کا بتایا تو اب تھک ہار کر آپ سے التجا کر رہے ہیں ہماری راہنمائی فرمائیں ‘ سارا خاندان ان کی وجہ سے تکلیف میں ہے۔ہمشیرہ کی حالت بہت اذیت ناک ہے۔اگر جلد ہی ان کا علاج نہ ہوا تو وہ پاگل ہو جائیں گی ان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔(ر،م۔بہاولنگر)
جواب:سورہ فلق اور سورہ الناس دو تسبیح صبح و شام پڑھ کر پانی پر دم کر کے ہمشیرہ کو پلائیں اور ان کے کپڑوں پر اس پانی کا چھڑکائو بھی کریں۔ عبقری نومبر2023ء کے شمارہ میں دریائے نیل کا نقش شائع ہوا ہے‘ ہر ماہ اس نقش کا خاص عمل رسالہ میں دیا جارہا‘ ہر ماہ یہ عمل کریں ۔آپ اس نقش کا کمال آنکھوں سے دیکھیں گے‘ ہمشیرہ سو فیصد ٹھیک ہو جائیں گی۔