Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! میری نہ کوئی نوکری ہے او نہ کوئی کاروبار‘میرے حصے میں والد کی طرف سے کچھ جائیداد آئی تھی اب وہ بیچ کر گھر کے اخراجات پورے کر رہا ہوں۔ پچھلے مہینے کتنی ہی جگہوں پر انٹر ویو دیا آخری مرحلے پر پہنچ کر کام بنتے بنتے رہ جاتا ہےاور نوکری میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے ۔دعا فرما دیجیے اللہ تعالیٰ خیر و برکت والا کاروبار عطا فرمائے اور نظر بد سے حفاظت فرمائے‘ کوئی تیر بہدف عمل بھی عنایت کیجئے(احتشام قاسم ۔فیصل آباد)
جواب: رزق میں وسعت اور عافیت پانے کے لئےیہ دعا کثرت سے اٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہیں ۔اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِي ۔سارا دن کثرت سے دعا پڑھیں‘ سب معاملات درست ہوں گے۔