تلاش

سوال:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً تین سال سے ماہنامہ عبقری کا مستقل قاری ہوں ۔ میری تقریباً گیارہ کنال زمین پر کچھ لوگ ناجائز قابض ہیں اور بیس سال گزر چکے ہیں دعویٰ جات چل رہے ہیں اور زمین چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں جس سے مجھے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے۔ چودہ ماہ سے بے روزگار ہوں۔ اپنے مسائل کے حل کے لیے کوشش کررہا ہوں لیکن رکاوٹیں درپیش آجاتی ہیں اور مسائل حل نہیں ہورہے۔ براہ کرم مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں تاکہ میرے مسائل حل ہوں۔ (خورشید احمد، رحیم یار خان)
جواب:کسی نے آپ کے مکان‘ جائیداد‘ زمین پر ناجائز قبضہ کرلیا ہو تو آپ ہر نماز کے بعد اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ساٹھ مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ۔مزید استغفار کی کثرت کریں۔