تلاش

تسبیح خانے فون پر مسلسل رابطہ تھا ان کو بھی بتایا انہوں نے حوصلہ دیا وظیفہ جاری تھا پھر انہوں نے ایک تسبیح بتائی کہ اللہ سے مشورہ کرو ’’یاعلیم یاخبیر‘‘ تھی شاید مجھے صحیح سے یاد نہیںوہ تین سے چار دن ہی کیا تھا کہ میرا شوہر گھر آگیا ‘بڑے بھائی نےاس کے آنے پر اعتراض کیا۔ بھائی نے اس سے پوچھاکس لیے آئے ہو؟ اب تو اس نے منت سماجت کی اور آئندہ مجھے بچوں کو ہمیشہ خوش رکھنے کا وعدہ کیا ‘بھائی نے باقی بھائیوں سے مشورہ کیا اور مجھے بھیج دیا وہ نشہ خوب کررہا تھا اس کے لیے میں ’’ اَللّٰهم صل علٰی سیدنا محمد النبي الرحمہ‘‘ درود بھی ساتھ پڑھتی رہی تھی میں ہر روز گیارہ سو کبھی پانچ سو بار درود پڑھ کر اس کی روح کو بخشتی تھی اور الحمدللہ! اللہ کا اس قدر احسان اور شکر ہے ۔ 16 جون رمضان المبارک کو اس نے آخری بار نشہ کیا نجانے کیا اس کے دل میں آئی اس نے چند روز اذیت میں گزارے رحم مجھے آتا رہا لیکن اللہ نے اس کو  بچانا تھا بچا لیا۔ 
یقین کیجئے شوہر بھیانک ترین زندگی سے نکلا ہے!
قارئین! یقین کریں وہ ایسی بھیانک زندگی سے نکلا ہے کہ آپ لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں‘ اتنی تلخ حقیقت تھی میرے سامنے مگر میرا دل کبھی نہیں ہارا تھا یقین تھا دل میں امید تھی اللہ کرم کرے گا‘ میری دعائیں سنے گا اور آج وہ مجھ سے اتنی محبت کرتا ہے کہ میرے بغیر رہتا نہیں جس کے لیے میں مہینوں ترستی تھی‘ میرے پاس آئے اب وہ مجھے ایک پل کے لیے فراموش نہیں کرپاتا اس کا والہانہ پن اس کی محبت معجزہ ہے اس کے گھر والے سب لوگ حیران ہوتے ہیں کہ یہ وہی ہے جو اپنی بیوی سے کبھی سیدھے منہ بات نہیں کرتا بلاتا نہیں تھا۔ میں سب کو بتاتی ہوں اسے بھی بتاتی ہوں وہ بھی جانتا ہے مجھے کوئی ڈر نہیں بتانے میں پہلے جو میرے پڑھنے پڑھانے کو طنز کرتے تھے اب وہ مجھے کہتے ہیں میرے لیے دعا کرو مجھے پانی دم کرکے پلائو میرے وظائف ابھی بھی جاری ہیں اس نے اب آٹو رکشہ لیا ہے اللہ اسے خیر وبرکت اور حلال کی روزی کمانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔