تلاش

حم میں رسولی:میرے رحم میں رسولی تھی میں نے ایک کتاب میں نسخہ پڑھا تھا‘ میرے ہاں بیٹی پیدا ہونے والی تھی تاریخ بھی مجھے یاد نہ تھی‘ میرے شوہر مجھے ڈاکٹر کے پاس بھی نہ لے کر گئے جن عورتوں کو ڈیلیوری میں بہت سے مسائل ہوں‘ نارمل ہو یا آپریشن‘ وہ آنکھیں بند کرکے یہ نسخہ استعمال کریں۔ میرے اندر ریشہ پڑچکا تھا ‘زخم ہوگئے تھے ڈاکٹر کے پاس آخری دنوں میں گئی اسے بھی کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی الٹرا سائونڈ میں رسولی بھی نظر نہیں آرہی تھی‘ صورتحال اتنی خطرناک تھی بچنے کا کوئی چانس نہیں تھا اللہ کی رحمت میں اور میری بیٹی دونوں سلامت رہے۔ نسخہ یہ ہے‘ ھوالشافی:عنبر عمدہ قسم، زعفران کشمیری، جدوار عمدہ برابر وزن لے کر ماش کی دال کے برابر گولیاں بنالیں‘وضع حمل سے دو ہفتے پہلے دو گولیاں صبح ، تین گولیاں شام کے وقت لیتے رہیں جس روز وضع حمل کے آثار ظاہر ہوں اس روز پانچ گولیاں صبح کے وقت اور بعدازوضع حمل دس گولیاں کھلا دیں کمزوری ہرطرح کی تکلیف کے لیے لاجواب ہے۔ 
کیل دانے بلیک ہیڈز کیلئے:کیل دانے بلیک ہیڈز کے لیے میں فیشل کرتی ہوں میرے چہرے کے کیل کسی دوائی سے ٹھیک نہیں ہوتے تھے میں نے ایک رسالے میں یہ فیشل پڑھا تھا جس نے بھی خاندان میں استعمال کیا سب کو فرق پڑا اگر رنگ برنگی کریمیں لگانے کی بجائے یہ فیشل استعمال کرلیں اور روانہ چہرہ عرق گلاب سے صاف کرکے ہلکا سا روغن 
بادام لگالیں تو چہرے کی ہرطرح سے حفاظت ہوجائے گی۔ فیشل اس طرح کرنا ہے ایک کھیرا کدو کش کرکے رس نچوڑ لیں‘کھیرے کے رس کو چہرے پر لگا کر مساج کریں ہلکا سکا کلیزنگ ہو جائیگا۔ اب ایلوویرا کا گودا چہرے پر لگا کر مساج کریں موئسچرائزنگ ہوجائے گی۔ اس کے بعد ڈیپ کلینزنگ کریں۔ ایک چمچ لیمن جوس ‘دو چمچ جَو کا آٹا‘ دو چمچ کھیرے کا جوس ملا کر چہرے پر لیپ کریں۔ سوکھنے لگے تو کھیرے کے جوس سے ہاتھ گیلا کرکے مساج کریں‘ سارے بلیک ہیڈز کیل وغیرہ نکل جائیں گے‘ چہرہ دھونے کے بعد ماسک لگائیں‘ ایک چمچ ملتانی مٹی‘ کھیرے کا جوس دو چمچ‘ لیمن جوس ایک چمچ‘ پودینے کا پیسٹ آدھا چمچ‘ اگر پودینے کا پیسٹ نہ بھی ملے تو کوئی مسئلہ نہیں تینوں چیزوں کا پیسٹ بناکر چہرے پر لیپ کریں پندرہ سے بیس منٹ بعددھوکر کھیرے کا رس لگالیں تاکہ مسام بند ہو جائیں۔ نہایت کار آمد فیشل ہے ایک بار آزماکر دیکھیں ان شاء اللہ مایوس نہیں ہوں گے۔