Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت ہی شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس میں موجود ٹوٹکے واقعی بہت ہی کمال کے ہوتے ہیں۔ میں بھی اس کارخیر میں حصہ میں ڈالنے کیلئے ایک انتہائی نایاب اورآزمودہ نسخہ قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ یہ نسخہ میں نے بے شمار افراد پر استعمال کیا اور الحمدللہ تمام ہی صحت یاب ہوئے۔ 1980ء کی بات ہے میرے دوست نے اپنے تین بھانجوں کو یہ بنا کردیا‘ میرے اس دوست کے بھانجے حسن ابدال میں رہتے تھے‘ دوست کے مطابق یہ تینوں بھانجے انتہائی کندذہن اور بھلکڑ ہیں‘ ادھر گھنٹہ لگا کر سبق یاد کرواؤ اور صرف پانچ منٹ بعد پوچھو تو بھول چکے ہوتے ہیں۔ میں نے درج ذیل نسخہ بنا کردیا۔ الحمدللہ اس وقت وہ تینوں بھلکڑ ڈاکٹر ہیں۔ یہ نسخہ ہمارا خاندانی ہے‘ میری امی جان نے مجھے بتایا تھا۔مقوی دماغ‘ دافع نسیان‘ مقوی نظر ھوالشافی:  سونف مصفی‘ مصری‘ دارچینی‘ اور خشک دھنیا ہموزن لیکر الگ الگ پیس کر مکس کرلیں۔ صبح و شام ایک بڑا چمچ کھانے والانیم گرم دودھ کے ہمراہ کھلائیں۔ (ڈاکٹر حکیم عباس علی‘ واہ کینٹ)