Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور ہرماہ لے کر حسب توفیق لوگوں میں بانٹتا بھی ہوں‘ جس سے میرے بہت سے معاشی مسائل حل ہورہے ہیں۔ابھی میں قارئین کیلئے ایک طبی ٹوٹکہ لے کرحاضر ہوا ہوں۔ میرےساتھ مسئلہ یہ تھا کہ میرے پاؤں میں بہت پسینہ آتا تھا اور پسینہ اتنا بدبودار کہ میرے نزیک کوئی بندہ کھڑا نہیں ہوسکتا تھا‘ خاص کر سردی کے موسم میں جب کہیںقالین‘ کارپٹ کی جگہ پر جوتے اتار کر جانا پڑتا تو بس ساتھ بیٹھنے والے کی ہمت ہوتی تھی کہ مجھے برداشت کرلیتا تھا۔ مجھے کسی جاننے والے نے یہ ٹوٹکہ بتایا تو پہلی ہی خوراک سے افاقہ آنا شروع ہوگیا تھا۔ میں نے دو دفعہ ہی استعمال کیا اس کے بعد ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ ھوالشافی: عرق کاسنی‘ عرق مکو آدھ چھٹانک۔ شربت دینار ایک چھٹانک۔ مکس کرکے دن میں دو سے تین مرتبہ پینا ہے۔   (م۔ط)