یہ نسخہ پرانی حکمت کی کتاب میں ایک بہت بڑے حکیم صاحب نے لکھا ہے اور میرا تجربہ شدہ ہے۔ اکثرلوگوں اور عام طور پر بچوں کے کان میں سے پیپ بہتی ہے۔ حکیم صاحب نے لکھا کہ دس سالہ بچے کو یہی تکلیف تھی بہت عمدہ ادویات استعمال کرائی گئیں مگر افاقہ نہ ہوا۔ درج ذیل نسخہ استعمال کرایا کان بہنا بالکل بندہوگیا۔ دوا دو چار روز استعمال کریں تو آرام آجاتا ہے۔ سب سےپہلے کان کو اچھی طرح برڈز سے صاف کریں پھر ایک ماشہ یا حسب ضرورت گلیسرین ڈال دیں‘ اوپر سے چار رتی بورک ایسڈ ڈال کر کان کے منہ پر روئی دے دیں دو بار یہ عمل کریں۔ دوبارہ کان صاف کرنے کی ضرورت نہیں‘ ویسے ہی گلیسرین ڈال کر بورک ایسڈ ڈال دیں۔ پہلے ہی روز پیپ آنا بند ہوجائے گی۔ برص کیلئے تجربہ شدہ ٹوٹکہ: جس موسم میں گندم بوئی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی ایک بوٹی بھی پیدا ہوتی ہے جسے باتھو یا بتھوا کہتے ہیں اکثر دیہاتی لوگ اس کا سالن کھاتے ہیں‘ یہ بوٹی برص کے داغوں کیلئے بے حدمفید ہے۔ ہر روز اس کا سالن بنا کر کھائیں‘ اس کے پتوں کا پانی نکال کر داغوں پر لگائیں۔ متواتر دو ماہ کھانے سے برص کو نیست و نابود کردیگی۔ روٹی کے ساتھ سالن بنا کر کھانا ہے۔ میرا ذاتی تجربہ ہے۔ میرے عزیز کو اس سے لاجواب فائدہ حاصل ہوا ہے۔ (مسز سیدمحمد اعجاز شبیر بخاری‘ تلہ گنگ)