محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ٹینشن اور ڈیپریشن کہ ماری ہوئی تھی ‘ ہر جگہ سے علاج کروا کروا کر تھک ہار چکی تھی۔عبقری کی ویب سائٹ کا وزٹ کیا تو مجھے درج ذیل ٹوٹکہ ملا‘ پڑھتے ہی دل کو لگا‘ اسی دن درج ذیل نسخہ منگوا لیااور جب آزمایا تو بہت ہی لاجواب پایا۔ میں یہی نسخہ استعمال کررہی ہوں مجھے اس سے بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہوچکی ہے۔ نسخہ یہ ہے: ھوالشافی: خمیرہ گاؤزبان جواہر دار عنبری‘ جواہر مہرہ سفوف۔خمیرہ گاؤ زبان جوہردار عنبری100 گرام کی ایک ڈبی میں جواہر مہرہ سفوف ایک گرام مکس کرکے صبح و شام ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ نیند پوری لیتی ہوں‘ ہاضمہ کا علاج کروایا‘ ناک شفاءڈراپر ناک میں ڈالتی ہوں جس سے اب میں بالکل فٹ رہتی ہوں۔( بشریٰ یوسف‘ کراچی)