عزت و عظمت:جو شخص معاشرے میں عزت و عظمت چاہتا ہو اسے چاہیے کہ بکثرت یَاعَظِیْمُپڑھے اللہ پاک اسے عزت و عظمت سے نوازیں گے۔وساوس کا علاج: جس شخص کو ہر وقت وساوس آتے ہوں اس کو چاہیے کہ اسم یَاضَارُّ کو صبح و شام 313دفعہ پڑھے۔ انشاء اللہ وہ بہت جلد شیطان کے مکر سے محفوظ ہوجائیگا۔اللہ کے غصہ کو ٹھنڈا کرنیوالی چیزیں: نیک خصلتی اور نیک مزاجی اللہ تعالیٰ عزوجل کے غصہ کو ٹھنڈا کردیتی ہے۔جھوٹی محبت کا دعویدار: جو شخص دنیا اور دنیا کے پیدا کرنے والے دونوں کی محبت کا دعویدار ہو وہ جھوٹا ہے۔جھوٹے شخص کی نشانی: حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:انسان کے جھوٹے ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ جو بات سنے لوگوں سے بیان کرنا شروع کردے۔جنسی تقویت: چھوہارے دودھ میں جوش دے کر کھالیے جائیں اور اوپر سے یہ دودھ نیم گرم پی لیا جائے اس طرح جنسی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔چکر نہ آئیں گے:اگر تھوڑی دیر بیٹھ کر اٹھنے سے یا چلتے پھرتے چکر آجاتے ہوں تو صبح کے وقت ایک لیموں پانی میں نچوڑ کر اس میں کوزہ مصری ملا کر پئیں۔درد شکم ختم:جس گھر میں سورۂ ق ٓ پڑھی جائے اس کی دولت قائم رہے گی‘ اگر اس سورۂ کو لکھ کر بارش کے پانی سے دھو کر اس پانی کو درد شکم کے مریض کو پلایا جائے تو فوری صحت ہوگی۔نزلہ و زکام کا فوری علاج: امرود کے پتوں کو تھوڑے سے پانی میں بطور چائے اُبال کر استعمال کرنا نزلہ و زکام کا فوری علاج ہے۔آشو ب چشم سے نجات: آشوب چشم میں اگر تین روز تک هروزانہ سورۂ ملک دم کیا جائے تو آشوب چشم سے ہمیشہ کیلئے آرام آجاتا ہے۔
اگر بچھوبھڑ کاٹ لے تو۔۔۔
اگر بچھوبھڑ کاٹ لے تو پیاز کا پانی وہاں لگایا جائے اس سے درد دور ہوجائے گا اور زہر اثر نہیں کرے گا۔