محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری ہم بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ہمارے پاس ایک روحانی عمل ہے جو ہمارا اور ہم نے جس کو بھی دیا ان کا بھی بارہا کا آزمایا ہوا ہے۔آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔ عمل یہ ہے:۔اول و آخر درود شریف تین بار‘ سورۃ الحجر کی آخری تین آیات 3 بار۔ دل پر ہاتھ رکھ کر پھونک ماریں۔ اس عمل کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ کرنا ہے۔ (خالد محمود رضا‘ واہ کینٹ)۔