محبت کے دبے خزانے نکالنے کیلئے:فرمانے لگے کہ میاں بیوی میں بہت زیادہ نفرت ہوگئ ہو کہ بیوی سالہاسال سے بیٹھی ہے میاں نے بلایا نہیں یا میاں بیٹھا ہے بیوی بلاتی نہیں اور اتنی نفرت ہوگئی ہو کہ محبت زمین میں دفن ہوگئی ہو اور محبت کے خزانوں کو اگر زمین سے نکالنا ہو تو اس کیلئے یہی عمل نہایت کامیاب ہے۔ ہر شب جمعہ کو اسی ترتیب کے ساتھ اگربیوی ناراض ہے تو شوہر اس کے تصورکے ساتھ‘ شوہر اگر ناراض ہے تو بیوی اس کے تصور کے ساتھ اس عمل کو کرے۔ اس عمل کے انوکھے کمالات ہیں‘ انوکھے فائدے ہیں۔ بغدادی جن کہنے لگے میاں بیوی کی نفرت کو دور کرنے کیلئے‘ خزانوں کو نکالنے کیلئے اور کائنات میں تسخیرپانے کیلئے اس عمل میں بہت جان ہے‘ اس عمل میں بہت تاثیر اور اس عمل میں بہت طاقت ہے۔ وہ بغدادی جن کہنے لگے یہ میری طرف سے آپ کو اجازت ہے۔ تو قارئین!میں آپ سب کو اس عمل کی اجازت دے رہا ہوں‘ یہ انوکھا عمل ہے اور اس کے انوکھے فائدے ہیں۔(جاری ہے)۔
وہ ا نوکھا حل کیا تھا۔۔۔! آئندہ ضرور پڑھیں!