محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ 2006ء سے پڑھ رہا ہوں۔ عبقری کی بہت ساری ادویات استعمال کیں اور لوگوں کو بھی استعمال کروائیں الحمدللہ سب نےدعائیں ہی دیں۔ حکیم صاحب! میں گزشتہ دس سال سے گٹکے کے نشے میں مبتلا تھا‘ کثرت سے استعمال کی وجہ سے میرے گھر والے‘ دوست احباب سب مجھے باتیں کرتے تھے‘ میں نے لاکھ دفعہ چھوڑنے کی کوشش مگر گٹکا میری جان نہ چھوڑتا تھا۔ میں نے عبقری رسالہ میں روحانی پھکی کے بارے میں پڑھا اور گٹکا کی جگہ روحانی پھکی پھانکنا شروع کردی۔ ابھی میں نے دو ہی ڈبیاں کھائیں تھیں کہ میری گٹکے کی طلب تو جیسے ختم ہی ہوگئی‘ اب میں گٹکے کی جگہ روزانہ آدھی ڈبی روحانی پھکی کی کھاجاتا ہوں ‘ جس سے میری صحت پر کافی مثبت اثرات پڑرہے ہیں معدے کا نظام بھی زبردست ہوگیا ہے جو کھاتا ہوں فوراً ہضم اور بھوک بھی خوب لگتی ہے صحت بھی خوب ہوگئی ہے‘ چہرے پر سرخی آگئ ہے جس سے میں بھی خوش ہوں اور میرے دوست احباب بھی خوش ہیں۔(حافظ محمد عثمان اکرم‘ کراچی)۔